بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

لڑکوں کی ماؤں کو بہو صرف پتلی، لمبی اور گوری چاہیے، آمنہ ملک

datetime 19  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں شادی کے لیے رشتے تلاش کرنے کے دوران درپیش مسائل اور معاشرتی توقعات کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیوں کو شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی اور سہولیات دی جائیں تو انہیں شادی کے بعد دوسرے گھر میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

آمنہ ملک نے یہ بھی کہا کہ آج کل لڑکیاں دیر سے شادیاں کر رہی ہیں اور لڑکے اور لڑکی دونوں ہی اپنی تسلی کے لیے شادی سے پہلے آپس میں بات چیت کو ضروری سمجھتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں لڑکے اور لڑکیاں اپنے شریکِ حیات میں مکمل پرفیکشن کی تلاش کرتے ہیں، جو کہ غیر حقیقت پسندانہ خواہش ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زندگی میں انسان کو ہر چیز نہیں مل سکتی۔

آمنہ ملک نے لڑکوں کی ماؤں کی غیر ضروری فرمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، مگر کسی ایک انسان میں یہ تمام خصوصیات نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر لڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو کیا اسے چھوڑ دیا جائے گا؟انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی مائیں جب ایسی لڑکیوں کے رشتے کے لیے جاتی ہیں جو بیرونِ ملک سے تعلیم یافتہ ہوں، تو غیر مناسب سوالات کرتی ہیں، جیسے کہ کیا بیرونِ ملک تعلیم کے دوران آپ کا کسی لڑکے سے تعلق رہا ہے؟



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…