جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بزنس ویمن کائلی جینر ،شاہ رخ خان اور رونالڈو سے بھی زیادہ سالانہ آمدن کمانے والی شخصیت بن گئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انفلوئنسر و بزنس ویمن کائلی جینر ،شاہ رخ خان اور رونالڈو سے بھی زیادہ سالانہ آمدن کمانے والی شخصیت بن گئیں۔فوربز میگزین کے مطابق کائلی جینر دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی مشہور شخصیت ہیں۔ ریئلٹی ٹی وی سٹار اور فیشن انٹرپرینیور کائلی نے 2020ء میں 590ملین ڈالرز کمائے جو کسی بھی مشہور شخصیت کی سالانہ کمائی کا نیا ریکارڈ ہے۔

کائلی کی آمدنی کا بڑا حصہ ان کے میک اپ برانڈ کائلی کاسمیٹکس سے آتا ہے جسے انہوں نے 2015ء میں شروع کیا تھا۔ جنوری 2020ء میں انہوں نے اپنے برانڈ کے 51فیصد حصص 600ملین ڈالرز میں عوامی طور پر تجارت کرنیوالی کمپنی کو فروخت کر دیئے تھے، تاہم 27سالہ کائلی جینر اب بھی کمپنی میں 44فیصد حصص کی مالک ہیں جو انہیں قابل ذکر آمدنی فراہم کرتے ہیں۔فوربز کے مطابق کائلی جینر کی کل دولت 700ملین ڈالرز سے زائد ہے۔

امریکی انفلوئنسر حال ہی میں ایک تنازعے کا شکار ہوئیں تھیں جب انہیں دنیا کی سب سے کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی قرار دیا گیا تھا،تاہم فوربز نے بعد میں یہ نوٹ کیا کہ کائلی اور کارڈیشین جینر کے خاندان کی جانب سے کاروبار کے حجم کو کئی سال تک غلط طور پر پیش کیا گیا۔یہی وجہ تھی کہ بعد میں کائلی سے ارب پتی خاتون کا خطاب واپس لے لیا گیا تاہم وہ اب بھی دنیا کی سب سے امیر ترین شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں اور ٹاپ 100امیر نوجوان افراد میں بھی شامل ہیں جن کے دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…