جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

افغان خواتین کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم ‘بریڈ اینڈ روزز’ ریلیز کیلئے تیار

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) افغان خواتین کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم ‘بریڈ اینڈ روزز’ ریلیز کیلئے تیار ہووگئی۔ دستاویزی فلم میں طالبان کے زیر تسلط افغانستان میں خواتین کی زندگیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، فلم کی ہدایتکار افغان فلمساز سہرا مانی ہیں، جب کہ جینیفر لارنس اور ملالہ یوسفزئی اس پروجیکٹ کے اہم معاون ہیں،دستاویزی فلم 22نومبر 2024ء کو اپیل ٹی وی پلس پر نشر کی جائے گی۔فلم کی کہانی تین افغان خواتین ڈاکٹر زہرہ محمدی، شریفا موحدزادہ، اور ترنم سیدھی کے گرد گھومتی ہے جو طالبان کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود اپنی مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہیں۔

فلم کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان خواتین نے اپنی زندگیوں کی خود فلم بندی کی ہے جس سے ان کے حالات اور جدوجہد کی اصل تصویر پیش کی گئی ہے۔ دستاویزی فلم میں خواتین کی تعلیم اور روزگار پر پابندیوں سمیت ان کے ساتھ کئے جانے والے صنفی امتیاز کو اجاگر کیا گیا ہے، جسے کئی ماہرین نے صنفی اپارتھائیڈقرار دیا ہے۔ہدایتکار سہرا مانی نے مقامی خواتین کو کیمرے استعمال کرنے کی تربیت دی تاکہ وہ اپنی کہانیاں موثر طریقے سے دنیا تک پہنچا سکیں۔ ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جینیفر لارنس نے افغان خواتین کے حالات کو عالمی توجہ دلانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ فلم خواتین کی جرات اور حقوق کی جنگ کا آئینہ ہے۔ بریڈ اینڈ روز کا عنوان خواتین کی آزادی اور مساوات کے لیے جاری جدوجہد کی علامت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…