بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ یشما گِل کو شادی کی 10 ہزار درخواستیں موصول

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل کو ایک رشتہ ایپ پر شادی کیلیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق روایتی رشتہ آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ آ کر دل کا رشتہ ایپ پر یشما گِل نے اپنا پروفائل بنایا تھا جس کے بعد ان کو دنیا بھر سے شادی کی درخواستیں موصول ہوئیں۔اداکارہ نے چند روز قتل ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل شوہر تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے، میں نے ایک اچھے رشتے کی تلاش کیلئے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ فیس طلب کی تھی۔

قبل ازیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 31 سالہ اداکارہ یشما نے اپنے ہونے والے شوہر میں ان خصوصیات کا ہونا لازمی قرار دیا تھا۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں اداکارہ ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے شوہر میں خصوصیات کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…