ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں بھول بھلیاں 3، سنگھم اگین کی ریلیز پر پابندی عائد

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

ریاض (این این آئی)اجے دیوگن کی ‘سنگھم اگین’ اور کارتک آریان کی ‘بھول بھلیاں 3’ کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہ مل سکی، مملکت میں دونوں فلموں کی ریلیز پر پابندی لگادی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں فلمیں ہندو مذہبی تہوار دیوالی پر دنیا بھر میں ریلیز کی جانے والی ہیں، تاہم سعودی عرب میں ان فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

سعودی سینسر بورڈ نے مذہبی حساسیت اور جنسی مواد کے باعث فلموں پر اعتراض کیا ہے۔سعودی عرب میں فلم سینسر بورڈ کافی سخت قوانین رکھتا ہے اور ایسے مواد پر پابندی عائد کرتا ہے جو مقامی روایات یا مذہبی حساسیت کے خلاف ہو، بعض اوقات فلموں کو مقامی قوانین کے مطابق تبدیل کرکے دکھایا جاتا تاہم زیادہ تر فلموں پر مکمل طور پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ‘سنگھم اگین’ میں مذہبی تنازع کے مناظر کی وجہ مملکت میں اس پر پابندی لگائی گئی ہے، جبکہ ‘بھول بھلیاں 3’ میں ہم جنسیت سے متعلق مناظر پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…