بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ودیا بالن رقص کرتے ہوئے سٹیج پر گرگئیں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ممبئی میں ایک تقریب کے دوران مشہور گانے آمی جے تومار پر رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہودیا بالن اسٹیج پر ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کیساتھ اپنی نئی فلم بھول بھلیاں 3 کے گانے آمی جے تومار پر رقص کررہی تھیں کہ اچانک لڑکھڑا کر گرگئیں تاہم اداکارہ نے نہایت خوبصورتی سے خود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا، ایسے میں مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ان کی مدد کو آئیں جس سے ناظرین کو ڈانس میں جھول محسوس نہیں ہوا۔

ودیا کے ڈانس کے دوران گرنے کا منظر ایک پاپارازی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ودیا کے گرنے اور خوبصورتی سے خود کو سنبھال کر رقص جاری رکھنے پر مداح متاثر ہوکر داد دے رہے ہیں۔ودیا کی پرفارمنس پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس کئے کہ واہ، اس نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالا جب وہ نیچے گرگئی اور پرفارمنس بھی مکمل کرلی۔

بہت خوب! ایک تبصرے میں لکھا گیا، مادھوری کی ہدایت کاری میں مہارت، جب وہ زوال کے بعد اسٹیپس بھول گئیں!۔ودیا بالن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھیں، جب سے ان کا مشہور گانا ایک دو تین آیا تھا۔ودیا نے کہا کہ آج مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرنے کا میرا خواب پورا ہوا، یقینا میں گرگئی تھی لیکن جس طرح انھوں نے اس سچویشن کو ہینڈل کیا وہ واقعی مادھوری ڈکشٹ ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…