ممبئی (این این آئی)چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلم ساز کرن جوہر کو فلم میں بلا معاوضہ کام کی پیشکش کردی۔حال ہی میں بھارتی فلمساز کرن جوہر نے چاہت فتح علی خان کے ‘توبہ توبہ’پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ چاہت فتح علی خان کا ورژن لازمی دیکھیں۔چاہت نے اپنے گانے کی تعریف کرنے پر کرن جوہر کا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے۔
چاہت فتح علی نے کہا کہ میرے گانے کی تعریف کرنے اور اسے پسند کرنے پر میں کرن جوہر کا شکر گزار ہوں۔ گلوکار نے کہا کہ کرن جوہر میری ایک خواہش ہے کہ میں آپ کی فلم میں کام کروں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی فلم میں بلامعاوضہ کام کروں گا۔چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کیا کہ کانفیڈینس ہوتو چاہت جیسا ہو ورنہ نہ ہو۔