منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

سدھو موسے والا کی موت کی پیشگوئی قتل سے 8 دن پہلے کردی گئی تھی؟ حیران کن انکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)ایک سیاست دان نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ سدھو موسے والا کو قتل سے 8 روز قبل ہی انکی موت کے بارے میں بتادیا گیا تھا۔مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت نے 2022 میں ان کے مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا تھا۔

حال ہی میں بگ باس 18 کے کنٹسٹنٹ اور سیاسی رہنما تاجندر بگّا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک نجومی نے سدھو موسے والا کو ان کی موت سے پہلے خبردار کیا تھا اور ملک چھوڑنے کی تجویز دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 18 کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں تاجندر بگّا نے یہ انکشاف کیا کہ ایک نجومی، جو ان کا قریبی دوست تھا، نے سدھو موسے والا کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور انہیں جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے تاجندر کا کہنا تھا کہ سدھو نے نجومی کی بات مانی اور ملک چھوڑنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا، لیکن پیشگوئی کے 8 دن بعد ہی سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…