بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ فلم کرنے پر مشی خان کی فواد خان پر تنقید

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم کرنے پر پاکستانی سْپر اسٹار فواد خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ”عبیر گلال” کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے، اس خبر کی تصدیق ایک بیرون ملک تفریحی اشاعت نے کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لندن اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر یہ فلم بندی ہورہی ہے۔

اس فلم کی پروڈکشن برطانیہ میں اکتوبر اور نومبر کے دوران جاری رہے گی، جس کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک متوقع ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم کی کاسٹ میں ملائیکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں، جو اگلے ماہ برطانیہ میں عملے میں شامل ہونے والی ہیں۔فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کی خبر سامنے آتے ہی جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں پاکستانی اداکارہ مشی خان ناخوش نظر آئیں۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں فواد خان اور وانی کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ فواد خان اپنے ملک میں اے لسٹ اداکاراؤں کے ساتھ میگا پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور اب بھارت کی ایک ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کررہے ہیں جو زیادہ مشہور بھی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…