منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

ہمارے یہاں اولاد اپنے والدین کی دوسری شادی کیخلاف ہوتی ہے، جویریہ عباسی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے والدین کے دوسری شادی کے فیصلے پر بچوں کی ناراضگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔جویریہ عباسی نے رواں سال 15 مارچ کو ایک نجی تقریب میں عدیل حیدر نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی تھی، اداکارہ نے چند ماہ تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا اور پھر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

اداکارہ نے دوسری شادی کے اعلان کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عدیل حیدر اور اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔اب حال ہی میں جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ نجی شوبز میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی۔جویریہ عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ اگر میاں بیوی میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا اور پھر اگر وہ مرد یا عورت دوسری شادی کرنا چاہے تو ان کے بچے راضی نہیں ہوتے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اولاد کبھی بھی یہ نہیں کہتی کہ ہماری ماں یا باپ تنہا ہے، تو ان کی دوسری شادی کرا دی جائے بلکہ وہ تو دوسری شادی کی بات پر اپنے والدین سے غصہ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ماں یا باپ دوسری شادی کرلیتے ہیں تو ان کی اولاد ساری زندگی اپنے دل میں رنجش رکھتی ہے کہ دوسری شادی کیوں کی۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ بچوں کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے والدین بھی انسان ہیں، انہیں بھی ذہنی سکون کے لیے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے، ان کی اپنی نجی زندگی ہے جس پر صرف ان کا حق ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بچے تو شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف ہوجاتے ہیں جبکہ ان کی بیوہ ماں یا باپ تنہا رہ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے دینِ اسلام اور ہمارے ملک کے قانون نے دوسری شادی کی اجازت دی ہے تو پھر اولاد کو کیا مسئلہ ہے؟، اپنے ماں، باپ کو جینے کیوں نہیں دیتے؟خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…