بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں، فضیلہ قاضی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں اور ایوارڈ دینے والوں کو کام کرنے والے اداکار نظر ہی نہیں آتے۔حال ہی میں فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر و سینیئر ادکار قیصر نظامانی کے ہمراہ کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں قیصر نظامانی نے کہا کہ مجھے حکومت پاکستان نے ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا کہ جب صرف کام کی بنیاد پر فنکاروں کو ایوارڈز ملتے تھے۔قیصر نظامانی نے کہا کہ مجھے اپنے کام، مداحوں اور خاندان کی بدولت صدارتی ایوارڈ ملا تھا اور میں اس ایوارڈ کے لیے پاکستان کا بے حد شکر گزار بھی ہوں۔شوہر کی بات ختم ہونے پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی ہوتا ہے۔فضیلہ قاضی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر ہے کہ میرے شوہر کو ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ ملا تھا کہ جب سفارشوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ فنکار کا کام دیکھ کر ایوارڈ دیا جاتا تھا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز کے لیے سفارش دیتے ہیں اور اس کے لیے ہر فنکار کی فائل بنائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری فائل بھی گزشتہ پانچ سال سے ایوارڈ کے لیے پڑی ہوئی ہے لیکن ایوارڈ دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو میری فائل نظر ہی نہیں آتی۔فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ کیبنیٹ ڈویژن میں نہ جانے کون لوگ بیٹھے ہیں جنہیں کام کرنے والے فنکار نظر ہی نہیں آتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…