اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

کنگنا رناوت کا متنازع بیان، بی جے پی نے خود کو الگ کرلیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کے کسان قوانین پر دیے گئے بیان سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔بی جے پی کے قومی ترجمان جے ویر شیرگل نے کنگنا کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات وزیراعظم نریندر مودی کے پنجاب کے لیے کیے گئے اچھے کاموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جے ویر شیرگل نے کہا، ‘کنگنا رناوت کے بے جا اور بے بنیاد بیانات، خاص طور پر پنجاب کے کسانوں اور سکھ برادری کے خلاف، وزیراعظم مودی کے پنجاب، پنجابی اور پنجابیت کے لیے کیے گئے ویلفیئر کاموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔کنگنا رناوت نے حال ہی میں یہ متنازع بیان دیا تھا کہ تین منسوخ شدہ زرعی قوانین کو دوبارہ لاگو کیا جانا چاہیے اور کسانوں کو خود ان کی بحالی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ بعد ازاں بی جے پی کی جانب سے ان کے بیان کو ذاتی قرار دیتے ہوئے لاتعلقی ظاہر کی گئی جس کے بعد کنگنا نے عوامی معافی بھی مانگی اور کہا کہ آئندہ وہ اپنی رائے کو پارٹی کی پالیسی کے مطابق رکھیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…