بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

لندن میں سیلفی بنوانے کیلیے آنے والوں سے ڈر گئی تھی، روینہ ٹنڈن

datetime 14  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ممبئی کے علاقے باندرا میں پیش آئے واقعہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو تصویر کھینچنے نہ دینے کی وجہ بتائی اور ان سے معذرت بھی کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب وہ اکیلی ہوتی ہیں اور مداح اْن کے ساتھ تصویر بنوانے کا کہتے ہیں تو وہ گھبرا جاتی ہیں۔چند روز قبل پیش آنے والے واقعے پر روینہ ٹنڈن نے اپنے وضاحتی بیان کے ذریعے تصویر کا دوسرا رخ بھی پیش کیا۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ریکارڈ پر رہے کہ چند دن قبل میں لندن میں تھی، جہاں کے کرائم ریٹس سے متعلق میرے پاس معلومات نہیں تھیں، ایسے میں چند لوگ میرے قریب آئے، ایسے موقع پر میں ناں کہہ کر آگے بڑھ جاتی ہوں تاہم انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں کون ہوں، میں کہاں سے ہوں؟ میں فطری طور پر ناں کہہ کر تیزی سے آگے بڑھ گئی، مجھے لگا کہ وہ صرف ایک تصویر چاہتے ہیں لیکن میں ایسی صورتحال میں زیادہ تر ناں کرنے پر مجبور ہوتی ہوں۔

حادثے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اْس وقت میں اکیلی تھی اور تھوڑی گھبرائی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، مجھے اپنے معصوم پرستاروں کو شاید ایک تصویر دے دینی چاہیے۔انہوں نے مجھے واقعے پر بڑا بْرا لگا میں معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ ہرگز کسی کو ناراض کرنا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…