بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بن گیا

datetime 26  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کی زندگی کے نشیب وفراز پر اسٹیج ڈرامہ بھی بن گیا، ڈرامے کا نام ”اچھو نیزے باز” رکھا گیا ہےـ ڈرامہ لاہور کے مقامی تھیٹر میں 23 اگست سے چل رہا ہے، ڈرامے”اچھو نیزے باز” کی کہانی 32 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کو گولڈ میڈل دلوانے والے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کی زندگی کے گرد گھومتی ہے.اولیمپئن ارشد ندیم کا کردار ساقی خان کر رہے ہیں، دیگر مرکزی کاسٹ میں آفرین خان، فیروزہ علی، رینا ملتانی، فرح خان،رضی خان، عقیل حیدر سمیت فنکار شامل ہیں جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر محمد یوسف ہیں۔

ڈرامے کے ڈائریکٹر اور رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ارشد ندیم کا نک نیم ”اچھو” ہے، بچپن میں انہیں اچھو کہاجاتا تھا، ارشد ندیم کے کارنامے نے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ یہ ہماری نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل بھی ہیں.انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بنانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ نوجوانوں کو یہ بتایا گیا کہ نامور ایتھلیٹ نے کن نامساعد حالات میں رہ کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے جو گزشتہ گئی دہائیوں سے کوئی بھی انجام نہ دے سکا۔ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ خوشی ہے کہ ‘اچھو نیزے باز’ ڈرامہ عوام میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…