بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کیلئے حکم

datetime 20  اگست‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کیلئے حکم جاری کر دیا ۔خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آمنہ عروج کی والدہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس سروسز اسپتال کو میڈیکل کروا کر کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کی ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی جانب سے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کے باعث آمنہ عروج شدید اندرونی و بیرونی چوٹوں کا شکار ہیں۔درخواست کے مطابق آمنہ عروج کی والدہ جیل میں ملاقات کے لیے گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آمنہ عروج کو اسپتال لے جایا گیا ہے لیکن والدہ کو پتہ لگا کہ آمنہ عروج کو اصل میں آرگنائز کرائم یونٹ کے تفتیشی افسر کے پاس لے جایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آمنہ عروج کو عدالت کے روبرو پیش کرنے اور میڈیکل کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔جسٹس طارق شیخ نے حکم دیا کہ ایم ایس سروسز ہسپتال آمنہ عروج کے میڈیکل کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔ عدالت نے آمنہ عروج کا میڈیکل کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…