بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

اداکارہ پریتی زنٹا کے جڑواں بچوں کی نئی تصویر وائرل ہوگئی

datetime 16  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ماضی میں بالی ووڈ کو سْپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کے جڑواں بچوں کی نئی تصویر وائرل ہوگئی۔پریتی زنٹا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بیٹے اور بیٹی کی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں بچوں کو کسی پارک میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں پریتی زنٹا کے دونوں بچے رسی سے بنے جال پر چڑھنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کے بچوں کے چہرے نظر نہیں آرہے۔

پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ یہ دونوں بہت تیزی سے بڑے ہورہے ہیں، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے بچوں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے دل والے ایموجیز بھی بنائے۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی اور سال 2021 میں اداکارہ نے خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔پریتی زنٹا کے دونوں بچے سروگیسی کے ذریعے ہوئے، اداکارہ نے اپنے دونوں بچوں کا نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھا۔یاد رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور، پریانکا چوپڑا بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…