بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کسی بڑے اداکار کیخلاف بات کرکے خلیل الرحمان وائرل ہونے کی کوشش کرتے ہیں: ریشم

datetime 13  جولائی  2024 |

لاہور(این این آئی)پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جب وائرل ہونا ہوتا ہے تو وہ انٹرویوز میں بیٹھ کر اداکاروں کے خلاف بیان دینا شروع کردیتے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ریشم سے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس مصنف کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ اب انہیں دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

ریشم نے کہاکہ خلیل الرحمن کو اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، میں نے ان کے حالیہ انٹرویوز دیکھے ہیں جن میں ان کی صحت خراب نظر آرہی تھی، اب ان کے چہرے پر بھی پہلے جیسی رونق نہیں رہی۔اداکارہ نے کہاکہ خلیل الرحمن قمر بالکل بدل گئے ہیں، وہ پہلے ایک خوبصورت آدمی تھے، ہم نے ہمیشہ سنا ہے کہ اندرونی خوبصورتی آپ کی ظاہری شکل کو بڑھا دیتی ہے لیکن اگر آپ لوگوں پر تنقید کریں گے تو بدصورت ہی نظر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ میرے چہرے پر جو تھوڑی بہت ترو تازگی اور خوبصورتی ہے یہ میرے لنگر (خیرات)کی وجہ سے ہے، میرے اس نیک عمل سے اللہ تعالی بھی خوش ہوتے ہیں۔ریشم نے کہاکہ خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں نعمان اعجاز کے بارے میں نامناسب الفاظ استعال کیے، مجھے یہ سن کر بہت برا لگا کہ ہمارے ڈرامہ نگار کس طرح پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہاکہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں، ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہیے اور ان کا احترام کرنا چاہیے، میں نے بھی نعمان اعجاز کے ساتھ کام کیا ہے اور میرا تجربہ شاندار رہا، وہ میرے منہ بولے بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمن ایک چالاک لکھاری ہیں جو خبروں میں آنے کیلئے جان بوجھ کر اداکاروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں، وہ شہرت حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے ماہرہ خان، صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے بڑے اداکاروں کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…