اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

طلاق کا فیصلہ شوہر کیساتھ رات کے کھانے پر کیا تھا، آج سوچتی ہوں گزارا کر لیتی،حبا علی خان

datetime 13  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے طلاق کا فیصلہ شوہر کے ساتھ رات کے کھانے کی میز پر کیا تھا، آج بھی وہ کہیں نہ کہیں اس فیصلے پر پچھتا رہی ہیں۔ایک انٹرویو میںاداکارہ نے کہاکہ کیریئر کے آغاز میں ہی میں نے شادی کر لی تھی اور بعد ازاں اداکاری سے کچھ وقت تک وقفہ لیا تھا، پھر چند سال تک شوبز میں واپس آنے کا نہیں سوچا۔حبا علی خان نے بتایا کہ پھر میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نے اداکاری سے مزید وقفہ لے لیا اور پھر کچھ ہی عرصے بعد میری طلاق ہو گئی تھی۔

حبا علی خان نے کہا کہ طلاق کے بعد لوگوں کی طرح طرح کی باتیں سننے کی وجہ سے میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور کئی برسوں تک ذہنی مسائل کا شکار رہی تھی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ نہ میرے شوہر برے تھے اور نہ مجھ میں کوئی خامی یا کمی تھی،بس ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا، طلاق سے متعلق شوہر سے بات رات کے کھانے کے دوران کی تھی، ہمارے درمیان اس وقت بھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔

انٹرویو کے دوران حبا علی خان نے کہا کہ میں کبھی کبھار خود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی تھی، آج بھی میری سوچ ہے کہ ایک تو مجھے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی، اگر شادی کر لی تھی تو نبھانی چاہیے تھی کیوں کہ میری طلاق کے دوران میرے خاندان میں بہت سی خواتین اپنے گھروں کو بچا رہی تھیں، میں بھی تھوڑا برداشت کر لیتی، میرے والدین میں بھی لڑائیاں ہوتی تھیں۔اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں نے برداشت کیوں نہیں کیا، مجھے بیٹے کے بعد اپنے اندر تھوڑی لچک پیدا کر لینی چاہیے تھی، میں خود کو سمجھا لیتی کہ اگر اس شخص میں 4چیزیں اچھی ہیں اور دو بری ہیں تو کیا ہوا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…