منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھائی لو سنہا نے بہن سوناکشی سنہا کو فیملی سے نکال دیا

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے نامور اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے پھر سے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ شتروگھن سنہا کی بیٹی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں ویسے تو انکی طرف سے سب ہی موجود تھے لیکن بھائی لو سنہا اور کش سنہا غائب تھے۔ یہیں سے اس تنازع کے شروعات ہوئی جب سوشل میڈیا صارفین نے سوناکشی اور ظہیر کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں دْلہن کے بھائیوں کو نہ پایا۔

بہن کی شادی کے کچھ دنوں بعد لو سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شادی کی تقریب میں نہ آنے سے متعلق بات تو کی لیکن کھل کر اسکی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم اب لو سنہا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر لو سنہا نے والدین شتروگھن سنہا اور پونم سنہا کو انکی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور خاندان کی تصویر بھی شیئر کی۔بیٹے نے تحریر کیا کہ میرے والدین کو سالگرہ مبارک ہو۔ ہمیں آپ کے بچے بن کر پیدا ہونے پر خوشی ہے، اور ہم آپ کے ساتھ گزارے ہر لمحے کیلیے شکر گزار ہیں۔یہاں دلچسپ بات یہ تھی کہ لو سنہا نے اپنی فیملی کی جو تصویر لگائی تھی اس میں انکی بہن سوناکشی موجود ہی نہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاندان کے تعلقات میں گڑ بڑ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…