لاہور (این این آئی)اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے والے شوبز ہدایت کار کو جلد بے نقاب کروں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ جلد ہراساں کرنے والے شوبز ہدایت کار کو بے نقاب کروں گی،ابھی میرے بچے چھوٹے ہیں ،ان کا خون گرم ہے، وہ کچھ کرسکتے ہیں اسی لئے فی الحال نام نہیں لینا چاہتی۔
نادیہ جمیل نے کہا کہ میں اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے سے بچتی ہوں اور ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوںجو مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب سے انہیں ہدایتکار نے ہراساں کیا انہوں نے اس ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ اب بہت کامیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے نعمان اعجاز نے ایک ڈرامے کی پیشکش کی لیکن جب علم ہوا کہ پراجیکٹ کی ہدایت کاری وہی بندہ کررہا ہے تو میں نے ڈرامے سے انکار کردیا۔