پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ثناء جاوید اور شعیب ملک کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چرچے

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی شعیب ملک اور اْن کی دوسری اہلیہ، اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی تھیں۔یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا گیا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس وقت سے قبل ہی فروخت ہو گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔

اس میچ میں اپنے ہمسفر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ثناء جاوید بھی ایجبسٹن کے میدان میں نظر آئیں اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔میچ کے دوران جہاں لیجنڈز کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے کرکٹ شائقین کو محظوظ کیا وہیں اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک بھی کیمرا مین کے نشانے پر رہے۔شعیب ملک جیسے ہی میچ کے دوران وکٹ اڑاتے کیمرا مین ثناء جاوید کو فوکس کر کے اْن کے تاثرات مداحوں کو دکھاتے۔سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی متعدد تصویریں وائرل ہیں جن میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب اس میچ کے دوران کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور اْن کی اہلیہ، انشا آفریدی کو بھی دیکھا گیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…