بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مائیکل جیکسن انتقال کے وقت کروڑوں ڈالرز کے مقروض تھے، رپورٹ

datetime 1  جولائی  2024 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)امریکی گلوکار، رائٹر اور ڈانسر مائیکل جیکسن اپنی موت کے وقت کروڑوں ڈالرز کے مقروض تھے۔25 جون 2009 کو مائیکل جیکسن امریکی ریاست لاس اینجلس میں اپنے گھر پر ہی انتقال کرگئے تھے۔نئی عدالتی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی گلوکار اپنی وفات سے قبل 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کے مقروض تھے۔

پاپ گلوکار نے اپنے کرئیر کے دوران 40 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت کیے، قرض دہندگان کے دعوؤں کے بعد انہیں عالمی سطح پر متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ قرض سے چھٹکارا پانے کیلئے مائیکل جیکسن نے سونی کمپنی سے 75 کروڑ ڈالرز کی ڈیل بھی کی۔درخواست میں بتایا گیا کہ اب بھی ٹیکسوں اور قانونی مسائل کی وجہ سے امریکی گلوکار کی اسٹیٹ کروڑوں ڈالرز کی مقروض ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل جیکسن کو اپنی زندگی میں خیراتی عطیات، قانونی اخراجات اور بے جا خریداریوں کی وجہ سے بہت زیادہ قرض لینا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…