منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

چاہت فتح علی خان کیوجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے،گلوکار شفقت امانت علی

datetime 23  جون‬‮  2024 |

کراچی (این ین آئی)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے چاہت فتح علی خان کو اسٹار بنانے پر سوشل میڈیا صارفین سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیسْرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے ‘بدو بدی’ نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے، اس گانے کو کاپی رائٹ کی وجہ سے یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اس گانے کی مقبولیت نے چاہت فتح علی خان کو اسٹار بنا دیا۔چاہت فتح علی خان کو کئی کنسرٹس اور انٹرویوز میں بھی مدعو کیا گیا، اس کامیابی پر جہاں چاہت فتح علی خان بیحد خوش ہیں تو وہیں معروف گلوکاروں کی جانب سے اْن پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

شفقت امانت علی خان بھی انہی گلوکاروں میں شامل ہیں جو چاہت فتح علی خان کی غیرمعمولی کامیابی سے ناخوش ہیں۔حال ہی میں گلوکار شفقت امانت علی نے واسع چوہدری کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو اسٹار بنانے پر پاکستانیوں سے غصے کا اظہار کیا۔شفقت امانت علی نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت دْکھ ہوا کہ ہمارے لوگوں نے چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرکے موسیقی کا مذاق اْڑانا شروع کردیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ صرف چاہت فتح علی خان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے، بہت سے لوگ انہیں (چاہت فتح) گلوکار کہہ کر پکارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ براہِ کرم غور سے دیکھیں، چاہت فتح علی ا?پ کے ملک کی موسیقی اور گلوکاروں کا مذاق اڑا رہا ہے، اس طرح کے لوگوں کو وائرل نہیں کریں۔شفقت امانت علی نے یہ بھی کہا کہ چاہت فتح علی خان کو اسٹار بنانے میں پاکستانیوں کا ہاتھ ہے کیونکہ اب ہمارے لوگ ایسا ہی فضول مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں، انہیں سستی تفریح کی ضرورت ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ حقیقی کے بجائے ایک عجیب اور مضحکہ خیز فنکار کی تعریف کرتے ہیں، اس کے اثرات یہ مستقبل میں اپنے بچوں پر دیکھیں گے، اس وقت انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…