پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

سوناکشی کا مسلمان دوست سے شادی کا اعلان، سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی

datetime 20  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے اداکار دوست ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑگئی۔گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔ دونوں 23 جون کو ممبئی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی دی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔وہیں دوسری جانب سوناکشی سنہا کی والدہ پونم سنہا اور بھائی نے اداکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد میڈیا میں سنہا خاندان میں شادی کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈکے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے بیٹی سوناکشی کی شادی کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بیٹی کی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، مجھ سے میرے قریبی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں بیٹی کی شادی سے کیوں واقف نہیں ہوں جبکہ میڈیا بھی اس سے واقف ہے، ان کیلئے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں، آج کل کے بچے شادی کیلئے ماں باپ سے رضامندی نہیں لیتے صرف آگاہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…