اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

بادشاہ نے ہنی سنگھ کیساتھ طویل عرصے سے جاری جھگڑا ختم کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہرادون(این این آئی) بھارتی گلوکار اور ریپر ادتیا پراتیک سنگھ سیسوڈیا عرف بادشاہ نے ہردیش سنگھ بالمعروف ہنی سنگھ کے ساتھ طویل عرصے سے جاری جھگڑا ختم کردیا۔بھارتی میڈیا کے ریپر بادشاہ نے ریاست اْترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران سرِعام ہنی سنگھ کے ساتھ جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کیا۔بادشاہ نے کنسرٹ میں اپنی لائیو پرفارمنس کے دوران مختصر وقفہ لیا اور پھر کہا کہ وہ ساری غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔گلوکار نے کہا کہ میں نے ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہنی سنگھ کے خلاف اپنے دل میں رنجش رکھی، میں اس غلط فہمی پر خوش نہیں تھا اور میں اب تمام رنجشیں ختم کرنا چاہتا ہوں۔

اْنہوں نے کہا کہ مجھے نظر آگیا ہے کہ جب میں اور ہنی سنگھ ساتھ تھے تو اْس وقت ہمیں جوڑنے والے لوگ بہت کم تھے جبکہ ہمیں الگ کرنے والے لوگ بہت زیادہ تھے۔بادشاہ نے مزید کہا کہ میں آج اعلان کررہا ہوں کہ میں ہر جھگڑے اور غلطی فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں، میری دْعائیں اور نیک تمنائیں ہنی سنگھ کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب ابھی تک ہنی سنگھ نے بادشاہ کی جانب سے کیے گئے اعلان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔واضح رہے کہ بادشاہ اور ہنی سنگھ بھارت سمیت دْنیا بھر میں بیحد مشہور ہیں، دونوں گلوکاروں نے سال 2006 میں دیگر ریپ گلوکاروں کے ہمراہ اپنے بینڈ کا آغاز کیا تھا۔

ان کے بینڈ نے ‘بیگانی نار بری’، ‘کھول بوتل’ اور ‘دہلی کے دیوانے’ جیسے کئی ہٹ ریپ سانگ پیش کیے تھے لیکن پھر ہنی سنگھ اور بادشاہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس جاری کی تھیں۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…