بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

datetime 18  مئی‬‮  2024
ماہرہ خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران اپنے اوپر پھینکی جانے والی چیز پر ردعمل دیا ہے۔ماہرہ نے حال ہی میں کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی تھی جہاں ان کی اپنے مداحوں سے ملاقات ہوئی۔اسی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ اسٹیج پر بیٹھی ماہرہ خان کے اوپر کچھ پھینکا گیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اس تقریب میں جو کچھ ہوا وہ غیر ضروری تھا، کسی کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اسٹیج پر کچھ بھی پھینکنا ٹھیک ہے، چاہے وہ کاغذ کے ہوائی جہاز میں لپٹا ہوا پھول ہی کیوں نہ ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ ہجوم میں جب ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں تو وہ نا صرف اپنی بلکہ دوسروں کے لیے بھی خوفزدہ ہوجاتی ہیں،جب وہ تقریب سے واپس جارہی تھیں تو کسی نے کہا تھا کہ اس واقعے کے بعد اب یہاں کوئی ایونٹ نہیں کریں گے جس پر اداکارہ ماہرہ خان نے اختلاف کیا اور کہا کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ماہرہ نے کہا کہ تقریب میں 10ہزار لوگوں میں سے ایک شخص نے ایسی حرکت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد تقریب ادھوری چھوڑ کر جاسکتی تھیں لیکن تقریب میں آنے سے قبل ہجوم کی چیکنگ ہوسکتی تھی اور انہیں ایسے واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…