جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

میڈم نور جہاں نے پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑی تھی

datetime 9  مئی‬‮  2024
نور جہاں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ میڈیم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان نے بتا دیا کہ اْن کی والدہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی تھی۔میڈم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی والدہ کے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔نازیہ اعجاز خان نے بتایا کہ کس طرح اْن کی والدہ میڈم نور جہاں نے اپنے کیریئر کے عروج پر بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا اور اپنا کیریئر پاکستان کے نام کیا۔دورانِ شو میزبان و فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی اور نازیہ اعجاز خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈم نور جہاں نے اپنے ملک پاکستان اور اپنے ہم وطنوں کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری چھوڑی تھی۔اْنہوں نے کہا کہ میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد لاہور میں اپنے شوہر کے ساتھ مل کر’شاہ نور’ اسٹوڈیو قائم کیا تھا۔

اْن کا مزید کہنا تھا کہ میڈم نور جہاں نے اپنے اسٹوڈیو کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک نئی تحریک شروع کی۔نازیہ اعجاز خان کے مطابق میڈم نور جہاں کا اپنے اس فیصلے پر کہنا تھا کہ ‘وہ اْسی جگہ واپس جائیں گی جہاں وہ پیدا ہوئی تھیں’۔واضح رہے کہ میڈم نور جہاں نے تقسیمِ ہند سے قبل بطورِ چائلڈ آرٹسٹ بھارت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، بعدازاں اْنہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پنجابی اور اردو زبان میں اَن گنت سْپر ہٹ گانے گائے۔میڈم نور جہاں کو ‘ملکہ? ترنم’ کے خطاب سے نوازا گیا، اْنہوں نے پاکستان کے متعدد سول ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔خیال رہے کہ میڈم نور جہاں سال 2000 کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دْنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…