منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نماز بھی پڑھتی ہوں اور روزے بھی پورے رکھتی ہوں، نورا فتیحی

datetime 18  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مراکشی کینیڈین ڈانسر، ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ وہ بھی دیگر مسلمانوں کی طرح روزے رکھتی ہیں۔نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہوں نے مصروف شیڈول کے باوجود بھی ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھے۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں 14 سال کی عُمر سے روزے رکھ رہی ہوں، میرے والدین نے بچپن سے ہی مجھے روزے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور جب بڑے ہوکر میں نے روزے رکھنا شروع کیے تو میں نے خود بھی محسوس کیا کہ ہمارے لیے روزے کتنے اہم ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں روزے کی حالت میں اسکول بھی جاتی تھی اور اب تک اپنے تمام کام روزے کی حالت میں سرانجام دیتی ہوں، مجھے بچپن سے ہی عادت ہے اسی وجہ سے مجھے روزے میں کام کرنا مشکل نہیں لگتا۔نورا فتیحی نے کہا کہ روزہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر اور ںظم و ضبط سیکھاتا ہے جبکہ نماز کی وجہ سے ہمارا اپنے رب سے رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ہم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شُکر ادا کرتے ہیں، اُس سے گفتگو کرتے ہیں اور مصروف زندگی کا کچھ لمحہ سکون سے گزارتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں نماز میں اپنی حفاظت اور مغفرت کی دُعا لازمی مانگنی چاہیے اور جب ہم اپنے رب کی نعمتوں کا شُکر ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں مزید نعمتوں سے نوازتا ہے۔نورا فتیحی نے مزید کہا کہ میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز تو باقاعدگی سے ادا نہیں کر پاتی لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جتنی ممکن ہوسکے وہ نماز پڑھ لوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…