ریمبو نے صاحبہ پر زور دیا تم ایک بار اپنے والد سے مل لو،صاحبہ نے ملاقات سے پہلے مجھ سے اجازت لی ‘ نشو بیگم

30  مارچ‬‮  2024

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے سابقہ شوہر سے بیٹی صاحبہ کی ملاقات کے حوالے سے اپنا بیان جاری کر دیا ۔نشو بیگم نے کہا کہ صاحبہ کے شوہر ریمبو کراچی میں کسی شو کیلئے گئے ہوئے تھے تو انہیں وہاں ایک کال موصول ہوئی جس میں ان سے کہا گیا کہ آپ اپنے سسر سے مل لیں ، جس پر ریمبو نے صاحبہ سے پوچھا کہ تم ملنا چاہتی ہو؟ صاحبہ نے جواب دیا کہ میری ماں نے مجھے پالا ، میری اچھی تربیت کی اور میری شادی کی ، میں اپنے گھر میں خوش ہوں اور مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

اداکارہ نشو نے کہا کہ ریمبو نے صاحبہ پر زور دیا کہ تم ایک بار اپنے والد سے مل لو ۔صاحبہ نے فرمانبرداری کا مظاہر کرتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ امی میں انہیں ملوں یا نہیں ، میں نے کہا کہ بیٹا آپ ضرور ملو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے جب کسی شخصیت کو اختیارت دیئے ہوں تو اسے چاہیے کہ اس کا غلط استعمال نہ کرے، میں نے صاحبہ سے کہا کہ میرارشتہ تھا جو کہ ٹوٹ گیا لیکن تمہارا ان کے ساتھ باپ کا رشتہ ہے وہ کبھی ٹوٹ نہیں سکتا ۔صاحبہ اپنے والد سے ملی اور وہ جتنے دن یہاں رہے اور صاحبہ سے ملنے آتے رہے میں اتنے دن ان کے گھر نہیں گئی ، وہ وی لاگ بناتی رہی اور اس نے اپنے ہاتھ سے انہیں کھانابھی بنا کر کھلایا ۔

اس سوال کہ کیا صاحبہ کی والد کے ساتھ یہ پہلی ملاقات تھی ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار ہم شادی میں گئے تو وہاں گجرات سے بھی لوگ آئے ہوئے تھے تو مجھے کسی نے کہا کہ ربانی بھی آئے ہیں اور وہ اپنی بیٹی کو دیکھنا چاہتے ہیں، اس وقت صاحبہ شاید چھ یا سات سال کی تھی ، وہ میرے سامنے آئے اور اجازت مانگی تو میں نے انہیں دیکھنے دیا ، وہ ہاں بیٹھے صاحبہ کو دیکھتے رہے اور پھر چلے گئے ، اس وقت صاحبہ کو معلوم نہیں تھا کہ یہ شخص کون ہے ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…