بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل

datetime 28  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے زندگی میں پہلی بار اپنے بوڑھے والد سے ملاقات کرلی جس کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ اْنہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اْن سے ملاقات ہوئی کیونکہ اداکارہ کی پیدائش سے پہلے ہی اْن کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔صاحبہ کا کہنا تھا کہ اْن کی پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی اْن سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے اْن کے دل میں کبھی اپنے سگے والد کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔صاحبہ نے اس انٹرویو کے تقریباََ ایک ماہ کے بعد 11 مارچ کو اپنے سگے والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ جذباتی ہوتے ہوئے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔اداکارہ نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آپ کو میری پیدائش کی خوشی نہیں تھی؟ آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی، آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھے؟صاحبہ کے والد نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میں تمہاری طرف دیکھ کر بھی بات نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے اپنی غلطی پر غصہ آتا ہے، میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں، اب ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا، اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں۔اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تْم سے مل نہیں سکا۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بے انتہا محبت کرتا ہے اور خوبصورت بچوں کی نعمت سے نوازا۔صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اْنہوں نے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اْنہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات کی ہے اور اْنہیں دیکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…