بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 جیت لیا

29  جنوری‬‮  2024

ممبئی (این این آئی)نوجوان نسل میں مقبول بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔بگ باس 17 کا ٹائٹل جیتنے پر منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی۔بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا یہ سیزن 16 اکتوبر 2023 سے شروع ہوا جس میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی شو کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل تھے، بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان نے اس مقبول ریئیلٹی شو کی میزبانی کی۔

فاتح کی دوڑ سے باہر ہونے والی منارا چوپڑا کو بھی شو سے نکال دیا گیا تاہم شو میں ان کا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا، کئی بار انہیں مشکل حالات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن پھر بھی منارا نے ٹاپ 5 مقابلہ کرنے والوں میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔بگ باس 17 میں منور کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بہت سے مقابلہ کرنے والوں اور خود سلمان خان نے بھی ان کے کھیل کو بورنگ قرار دیا تھا، اکثر لوگوں کو ان کی غلطیوں پر مؤقف دیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

اس پر منور نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک پرسکون انسان ہیں جو چیخنے چلانے کے بجائے پرسکون طریقے سے حالات سے نمٹنے کو ترجیح دیتے ہیں۔بگ باس 17 کے ٹاپ 5 فائنلسٹ انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون ماشیٹی رہے ان میں منور اور ابھیشیک ٹاپ 2 پر پہنچ پائے جبکہ منور نے سیزن کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…