منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فریال محمود کا اپنے سابق شوہر کو ذہنی اذیت دینے کا انکشاف

datetime 29  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر دانیال راحیل سے بہت پیار کرتی تھیں لیکن ساتھ ہی اْنہیں ذہنی اذیت بھی دیتی تھیں۔فریال محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق بات کررہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ”دانیال راحیل سے شادی کے بعد ازدواجی زندگی میں کافی مسائل پیدا ہونے لگے تھے، میری ذہنی صحت بری طرح متاثر ہورہی تھی، اس شادی کی وجہ سے میری اور دانیال کی ذہنی صحت داؤ پر لگ گئی تھی”۔

اْنہوں نے کہا کہ ”میرے سابق شوہر نے کبھی میرے اوپر جسمانی تشدد نہیں کیا تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ذہنی اذیت تھی، ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا”۔فریال محمود نے کہا کہ ”شوہر کی طرف سے ذہنی اذیت ملنے کے بعد بھی بار بار شوہر کے پاس جاتی تھی کیونکہ میں اْن سے بہت زیادہ پیار کرتی تھی”۔اداکارہ نے کہا کہ ”جب کوئی عورت کسی مرد سے محبت کرتی ہے تو وہ اْس کا تشدد اور بدتمیزی بھی برداشت کرتی ہے کیونکہ اْس وقت وہ سب ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے”۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ”میں بھی ایک عورت ہوں، میں عورتوں کے جذبات اور مسائل سمجھتی ہوں تو میں کبھی بھی اْس عورت کو غلط نہیں بولوں گی جو اپنے شوہر کا نامناسب رویہ برداشت کرتی ہے”۔واضح رہے کہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے سال 2020 میں کورونا وبا کے دوران خاموشی سے شادی کی تھی لیکن اس جوڑی کی شادی زیادہ عرصے تک چل نہیں سکی اور مارچ 2022 میں دونوں نے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…