پشاور(این این آئی)ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔میڈیا سے گفتگومیں صندل خٹک نے کہاکہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی، میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔
ٹک ٹاکر نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔