منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ پائل گھوش کا عرفان پٹھان کیساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جبکہ گوتم گھمبیر بھی ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پائل گھوش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس کیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ پانچ سال تک تعلقات میں رہیں۔پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ سال 2011میں ان کے اور عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جس کا علم کئی بھارتی کرکٹرز کو بھی تھا۔

اداکارہ نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان دنوں گوتم گھمبیر روزانہ انہیں مِس کال دیا کرتے تھے،وہ ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے جبکہ عرفان پٹھان کو بھی اس بات کا علم تھا۔پائل گھوش نے ناصرف گوتم گھمبیر پر الزام لگایا بلکہ انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ عرفان پٹھان کے ساتھ تعلقات کے وقت بالی ووڈ سپر اسٹار اکشمے کمار بھی ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی پرانی تصویر بھی پوسٹ کی اور کہاکہ عرفان کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے بعد انہوں نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی جبکہ وہ اس بریک اپ کی وجہ سے کافی بیمار بھی ہوگئی تھیں۔بھارتی اداکارہ کی ان پوسٹس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پائل نے اپنے ایکس اکاونٹ سے تمام پوسٹس حذف کردیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…