ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مزاح کرنے پر لوگ ماں، بہن، بیوی بچوں کی غلیظ گالیاں دیتے ہیں، تابش ہاشمی

datetime 1  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)میزبان وکامیڈین تابش ہاشمی نے کہا ہے کہ مزاح کرنے ،لوگوں کو ہنسانے پر بعض افراد مجھ پر سماج میں فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے ماں، بہن، بیوی اور بچوں کی غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ مجھے سٹینڈ اپ کامیڈی کرنے سمیت سکرین پر خوبصورت مزاحیہ پروگرام کرنے پر فخر ہے، کیوں کہ میرا پروگرام دیکھ کر لاکھوں لوگ ہنستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی مداح بتاتے ہیں کہ ان کے والدین کئی سال سے نہیں ہنسے تھے لیکن ان کا پروگرام دیکھ کر ہنسے۔تابش ہاشمی نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک مداح نے بتایا کہ میری والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ تین سال بعد پہلی بار ان کا مزاحیہ پروگرام ہنسنا منع ہے دیکھ کر ہنسی۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں امریکا کے 12مختلف شہروں میں اسٹینڈ اپ کامیڈی پروگرام کرنے گیا، وہاں متعدد مداحوں نے گھر چل کر اپنے بیمار والدین سے ملنے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں متعدد افراد نے مجھے بتایا کہ ان کے والدین ان کا پروگرام دیکھ کر نہ صرف ہنستے ہیں بلکہ وہ پرسکون بھی رہتے ہیں اور انہیں نیند آجاتی ہے۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ انہیں جب اتنے سارے مداحوں کی محبت ملتی ہے تو وہ منفی باتیں کرنے والوں کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نفرت کرنے والے افراد سے محبت کرنے والے مداح زیادہ ہیں لیکن پھر بھی بعض مرتبہ منفی باتیں کرنے والوں کے کمنٹس ان کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بعض تنگ ذہن افراد ان کے مزاح پر فحاشی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں اور اہل خانہ کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا ہوگا، ویسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بہنوں کی ریپ سمیت اہلیہ اور والدہ سے متعلق غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات غلیظ گالیاں دینے والے افراد کے کمنٹس پڑھ کر تکلیف ہوتی ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…