جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی انفلوئنسر مریم نسیم کے ہاتھوں بوائے فرینڈ نے اسلام قبول کرلیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستانی انفلوئنسر مریم نسیم کے بوائے فرینڈ کین نے ان کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔ مریم نسیم نے خوشی کی خبر کو ایک ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کو کلمہ طیبہ پڑھا رہی ہیں۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں سابقہ پاکستانی ایتھلیٹ نے لکھا کہ وہ کلمہ پڑھانے کی ذمہ داری اپنے والد کو دینا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ یہ اہم کام مریم کو خود کرنا چاہئے۔

مریم نسیم کے مطابق قبول اسلام کیلئے ایک مختصر سی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قریبی احباب اور دوست شریک ہوئے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دین پر چلنے کیلئے ان کی فیملی اور کین کو اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں۔واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…