جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میرے تین بیٹے ہیں اور انہیں سب کچھ معلوم ہے، متھیرا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اداکارہ متھیرا نے اپنے اکیلی ماں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تین بیٹے ہیں اور وہ ان کی بہترین پرورش کررہی ہیں،میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے، وہ جانتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی میں جن مسائل کا سامنا کر چکی ہیں اسے دہرانا پسند نہیں کرتیں، انہوں نے کہا کہ جب وہ زمبابوے سے پاکستان آئیں تو انہیں صرف انگریزی آتی تھی، پڑھی لکھی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سیلز گرل نوکری شروع کی۔

بچوں کی پرورش میں اکیلی ماں کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ انسان کا مضبوط ہونا بھی خطرناک ہے، آپ کے پاس دوسرا راستہ نہیں ہوتا، میں ہر انسان کے دکھ میں شریک ہوتی ہوں تاہم جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ کوئی نہیں ہوتا، اسی وجہ سے میں خدا کے قریب ہونے کی کوشش کرتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میرے تین بیٹے ہیں، ہمیشہ کہتی ہوں کہ لڑکوں کو زیادہ اچھی تربیت دینی چاہیے، میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے، انہیں خواتین کے ماہواری کے بارے بھی معلوم ہے، وہ جانتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے، وہ مجھے روتا اور نماز پڑھتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔

متھیرا نے کہاکہ بچوں پر زبردستی نہیں کرنی چاہیے، انہیں اچھی تربیت دینی چاہیے، ان کے اندر احساس پیدا کریں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کے اخراجات کہاں جارہے اور کہاں سے آرہے ہیں، کچھ والدین قرضہ لے لیتے ہیں لیکن بچوں سے خفیہ رکھتے ہیں، یہ غلط ہے، بچوں کو نہیں پتہ چلے گا کہ والدین کس درد سے گزر رہے ہیں، انہیں اصلیت بتانی چاہیے تاکہ ان کے اندر احساس پیدا ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ خدا ہوتا ہے، میں پرفیکٹ مسلمان نہیں ہوں، میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے گناہ کیے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں جہنم میں جاؤں گی لیکن میں ہمیشہ بہتر انسان بننے کی کوشش کرتی ہوں، میں لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ اس لیے کرتی ہوں کیونکہ جو اچھائی مجھے نہیں ملی وہ میں دوسروں کو دینا چاہتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں اپنی سرجریز، لِپ فلرز کے بارے میں کھلے عام اس لیے بات کرتی ہوں کیونکہ میں لڑکیوں کو صحیح طریقے بتانا چاہتی ہوں کہ کیا غلط ہے اور کیا ٹھیک ہے۔متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں وہ جنت میں جانے کے لیے کرتے ہیں، جنت اور جہنم بعد کی چیزیں ہیں، اپنے سامنے والے انسان کے چہرے میں خوشی لانے کے لیے کام کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک زمانے میں شدت سے محبت چاہتی تھیں، چونکہ مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں تھا اس لیے جو موقع ملتا میں اسے جانے نہیں دیتی تھی جس کی وجہ سے بہت زیادہ دھوکے بھی کھائے، تب مجھے احساس ہوا کہ میں خود سے پیار نہیں کرتی۔انہوں نے سرجریز اور کپ فلرز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں لوگوں سے دھوکے ملنا شروع ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ ان کا چہرہ خوبصورت نہیں ہے، اسی وجہ سے انہوں نے لِپ فلرز کروائے۔متھیرا نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کے نام پر ڈراما کررہی ہیں،میں کبھی نماز پڑھتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتی، لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سوشل میڈیا پر نماز پڑھنے کی تصویر نہیں لگائیں گے تو ثوات نہیں ملے گا، مذہب بہت نجی ہے۔انہوںنے کہاکہ اب ہر ایک چیز ٹرینڈ بن چکی ہے، لوگ عمرے پر جاکر بھی تصاویر لے رہے ہوتے ہیں، عمرہ پر جانے یا نماز پڑھتے وقت موبائل فون ہمیشہ دور رکھنا چاہیے، مذہب کو اپنے سوشل میڈیا لائکس کے لیے استعمال مت کریں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…