ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عبدالرزاق کی معافی کے بعد امیتابھ بچن نے خفیہ پوسٹ شیئر کردی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی ایشوریا سے متعلق بیان پر معافی کے بعد ایک خفیہ پوسٹ شیئر کردی۔پاکستان کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس پر ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی تھی۔ایشوریا رائے نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن انکے سسر امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی معافی کے کچھ گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

امیتابھ بچن نے ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہاتھ باندھے ہوئے ایموجی کو نمایاں کرکے لکھا کہ ”اْس کے لیے کسی بھی لکھے ہوئے الفاظ سے زیادہ معنی ہیں”۔اگرچہ پوسٹ خفیہ ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ عبدالرزاق سے متعلق ہے یا اس کا مطلب کچھ اور ہے لیکن یہ اس واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد بچن فیملی کی طرف سے آنے والا پہلا ردعمل ہے۔

یاد رہے کہ عبدالرزاق نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران ایشوریا رائے سے تعلق نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ ایشوریا رائے سے شادی کرکے نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔اس بیان کے بعد سے عبدالرزاق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سابق کرکٹرز شعیب اختر اور محمد یوسف نے بھی عبدالرزاق کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…