منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

معروف بیوٹی برانڈ ‘ہْدیٰ بیوٹی’ کی بانی ہْدیٰ قطان نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر آواز اْٹھائی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)فلسطین کی حمایت کرنے والی عالمی شہرت یافتہ عراقی نژاد امریکی بیوٹی میک اپ آرٹسٹ ہْدیٰ قطان نے اسرائیلی خاتون کی دھمکی کا دو ٹوک جواب دے دیا۔معروف بیوٹی برانڈ ‘ہْدیٰ بیوٹی’ کی بانی ہْدیٰ قطان نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر آواز اْٹھائی، اس سلسلے میں اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلسطینی عوام کے حق میں پوسٹ بھی کی۔اْن کی پوسٹ پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے صارفین نے اْنہیں سراہا، تاہم اس پوسٹ کے بعد اسرائیل کے حامیوں نے ہْدیٰ کے بیوٹی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

حال ہی میں جب میک اپ آرٹسٹ ہْدیٰ قطان نے دبئی میں منائی گئی اپنی 40ویں سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تو وہیں کمنٹس سیکشن میں اسرائیلی حامیومیک اپ آرٹسٹ کی پوسٹ پر دھمکی آمیز تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی خاتون نے کہا کہ ‘دنیا بھر میں موجود اسرائیلی آپ کی بیوٹی پراڈکٹس پسند کرتے ہیں اور خریدتے بھی ہیں لیکن آپ اس وقت غزہ کی حمایت کرکے غلط کررہی ہیں، اگر آپ اسی طرح فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گی تو ہم اسرائیلی آپ کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کردیں گے، اس سے آپ کی کمپنی کو مالی نقصان ہوگا کیونکہ غزہ کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وہ آپ کی پراڈکٹس خرید سکیں۔ہْدیٰ قطان نے اسرائیلی خاتون کے تبصرے پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…