بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

یاسر حسین کا ترکش سٹار سے ملنے والی ساتھی اداکاراؤں پر طنز

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین نے ترکش اسٹار کورلش عثمان سے ملاقات کرنے پر ساتھی اداکاراؤں سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔متنازع بیانات پراکثروبیشتر تنقید کی زد میں رہنے والے اداکار یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم میں نے اتنا میک اپ کاسمیٹک کی دکان پر نہیں دیکھا جتنا ترکیہ کے مشہور اداکار بوراک اوزچیوت سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں نے کیا ہوا تھا۔

اداکار نے دعوی کرتے ہوئے مزید کہا کہ سب پاکستانی اداکار سفیدی میں اس بھائی سے بھی دو ٹون اوپر تھے۔ترکیہ کے اداکار براک اوزیوٹ جے فریگرینٹس کے ساتھ اپنے حالیہ تعاون کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔پاکستانی شوبز کے نامور اداکاروں نے ترکی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز کورولش عثمان میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے بورک اوچیوٹ سے نہ صرف ملاقات کی تھی بلکہ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔واضح رہے کہ یاسر حسین ایک پاکستانی اداکار، مصنف اور فلم ساز ہیں جو لگی لپٹی نہ رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…