ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کو”جوان” اور”پٹھان” کی کامیابی کے بعد دھمکیاں ملنے لگیں

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی لگاتار دو ہٹ فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی شاندار کامیابی کے بعد دھمکی آمیز پیغامات ملنے لگے جس کے بعد اداکار کو Y سیکیورٹی دی گئی ہے۔شاہ رخ خان نے رواں سال بالی ووڈ کو دو سْپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن فلم ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ شامل ہیں، ‘جوان’ ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، انہی شاندار کامیابوں کے دوران مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کو Y سیکورٹی فراہم کی ہے، مہاراشٹر کے وی آئی پی سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی ٹیم ہر وقت بالی ووڈ سْپر اسٹار کے ساتھ رہے گی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت کریں گے، اس کے علاوہ اداکار جب بھی کہیں گھر سے باہر جائیں گے تو ان کی سیکیورٹی میں ایک تربیت یافتہ کمانڈو کے ساتھ ٹریفک کلیئرنس گاڑی بھی ہوگی جو ٹریفک کو کلیئر کرے گی تاکہ کوئی اداکار کی گاڑی کے آگے یا پیچھے نہ آئے۔

اس سے قبل بھی بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان کو دو پولیس کانسٹیبلوں کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر رہا ہے، رواں سال اْن کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے، یش راج فلمز کی ‘پٹھان’ نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ ایٹلی کی ‘جوان’ اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں 2141 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں اور کنگ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس میں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کیا ہے۔اداکار کی ایک میگا فلم ‘ڈنکی’ باقی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں، ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے بعد اب وہ اپنی سال کی تیسری ریلیز ‘ڈنکی’ کی تیاری کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…