ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے جشنِ میلاد النبی ۖ کے موقع پر دنیا بھر کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہاہے کہ اس دن ہر ایک کو سچے دل سے گلے لگائیں۔۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر کنگ خان نے عیدِ میلادالنبی ۖ کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئیے اس دن مہربانی، ہمدردی اور نیکی جیسی خوبیوں کا جشن منائیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ سب کو عیدِ میلاد النبیۖ کی خوشیاں مبارک ہوں، اس موقع پر آپ جس سے ملتے ہیں، ہر ایک کو سچے دل سے گلے لگائیں، عید مبارک۔