منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں سے پریشان

datetime 1  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئ)نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے سے پریشان نظر آئے، نگران حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بجلی کی آئے دن بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ٹیکسز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی بات کوئی نہیں سن رہا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ بجلی کے بل دینے پڑیں گے۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوتا ہوں کہ متوسط طبقہ اس تنخواہ میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے اور بجلی کا بل کیسے ادا کرتے ہوں گے؟

اس وقت جو پاکستان میں صورتحال ہے، یہ بڑا المیہ ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ آپکا بجلی کا بل کتنا آیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس مرتبہ ڈِیڑھ لاکھ روپے بل آیا جو گزشتہ ماہ سے بہت زیادہ فرق نظر آیا۔سینئر اداکار نے مزید کہا کہ جو صاحب حیثیت ہیں انکے لیے بھی پریشانیاں ہیں۔ ہم کسی نہ کسی طریقے سے گزارا کرلیتے ہیں لیکن پریشانی ان لوگوں کیلئے جو تنخواہ دار ہیں، 30 سے 40 ہزار کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…