منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سجل علی کوتمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان

datetime 17  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ سجل علی کو صدر عارف علوی 23مارچ 2024 کو یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ امتیاز سے نوازیں گے۔بدھ کو جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ سول ایوارڈ اداکارہ کی اداکاری کے شعبے میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک کی شاندار خدمات کا ثبوت ہے۔ سجل علی نے سری دیوی اور نوازالدین صدیقی کیساتھ حال ہی میں ریلیز ہونیوالی جمائما گولڈ سمتھ کی پروڈکشن اور شیکھر کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی ہالی ووڈ فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ میں شبانہ اعظمی، لیلیٰ جیمز، ایما تھامسن کے ساتھ بھی سکرین پر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔سجل علی کو زبردست ،دلوں کو چھو لینے والی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی بہت پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں دونوں میں ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اداکارہ نے 14سال پر محیط کیریئر میں ننھی، رنگ ریزہ، یقین کا سفر، آنگن، الف، سناٹا، گناہ آہن، یہ دل میرا، چپ رہو، گلِ رانا، محبت جائے بھاڑ میں، نورالعین، اور کچھ ان کہی جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے دنیا بھر کے ناظرین سے داد وصول کی۔ سجل علی 2009 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اب تک تقریبا 40سے زائد ڈراموں، 14ٹیلی فلموں، اور 4فلموں میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے ابھر کر سامنے آئی ہیں اور شوبز کی دنیا میں ایک اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…