منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان حادثے کا شکار، سرجری کردی گئی

datetime 5  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو امریکا میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے بعد ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا تاہم اداکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے اداکار کی ٹیم کو بتایا ہے کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے، خون روکنے کے لیے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اور اب وہ بہتر ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اب امریکا سے واپس بھارت آچکے ہیں اور انہیں ناک پر پٹی بندھے دیکھا گیا ہے۔تاہم شاہ رخ اور ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس حادثے سے متعلق کسی قسم کا آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حادثے کی تصدیق ذرائع نے کی ہے۔ٹوئٹر صارفین شاہ رخ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…