منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے، اسے ضرور قتل کریں گے: گولڈی برار

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (این این آئی)کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار نے ایک بار پھر بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بالی وڈ اداکار کو ضرور قتل کریں گے۔بھارت کے مشہور پنجابی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے گولڈی برار کے قریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سے بھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔اب ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا ہے کہ ہم اسے (سلمان خان) کو قتل کریں گے اور ہم اسے ضرور قتل کریں گے، بھائی لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے، بابا اس وقت رحم دکھائیں گے جب وہ رحمدلی محسوس کریں گے۔اپنے انٹرویو کے دوران گولڈی برار کا کہنا تھا ہم جب تک زندہ ہیں سلمان خان کی طرح اپنے سارے دشمنوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، جب ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…