جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی عمر سے متعلق وکی پیڈیا پر درج معلومات کو غلط قرار دیدیا

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی عمر سے متعلق وکی پیڈیا پر درج معلومات کو غلط قرار دے دیا۔

وکی پیڈیا پر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی عمر 63 برس لکھی گئی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے وکی پیڈیا کی معلومات کو غلط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میری عمر اس وقت 52 برس ہے، ماضی میں ٹی وی پر مجھے اس طرح دکھایا جاتا تھا کہ میں زائد العمر لگتی تھی جس پر مجھے غصہ آتا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ ممکنہ طور پر مجھے کم عمری میں اچھے اور ماں کے کردار کی وجہ سے زائد العمر دکھایا جاتا تھا جس سے میں کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھی، میں شوبز میں مکمل طور پر آنے سے قبل انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایئرہوسٹس تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو بہت ہی خوبصورت اور اچھی انڈسٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنی بیٹیوں بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی تجویز دیں گی کہ وہ لازمی طور پر اس انڈسٹری میں آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…