بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

ویڈیو لیک کرنے کا کیس ، ماضی میں قریبی دوست رہنے والی صندل خٹک کی گرفتاری پر حریم شاہ رو پڑیں

datetime 12  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی /مانیٹرنگ ڈیسک)موفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سے تنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر الزام لگا رہی کہ میں نے حریم شاہ کے ساتھ زیادتی کروائی،میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک نے درخواست دائر کی تھی جس میں درج تھا کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں، حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں جبکہ ایف آئی اے درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کر رہی۔ حریم شاہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں۔

حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں، حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے مجھے سکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کیلئے تھانے گئی تھی۔۔اس موقع پر حریم شاہ بھی وہیں موجود تھیں ،ان کی گفتگو کی دو مختلف شارٹ ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں

ایک ویڈیو میں حریم شاہ کوریڈور میں چلتی ہوئی آرہی ہیں اور آیت پڑھ کر سنا رہی ہیں ، جب وہ آیت مکمل کرتی ہیں تو صحافی سوال کرتاہے کہ آپ اتنی قریبی دوست تھیں، آج وہ گرفتار ہو گئیں تو آپ کے کیا جذبات ہیں ؟ حریم شاہ نے صحافی کا سوال سن کر جواب دینے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور رو پڑیں ۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…