عید کے بعد ایک بڑا سرپرائز دوں گی ‘ مہوش حیات

10  جون‬‮  2023

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ عید کے بعد ایک بڑ اسرپرائز دوں گی ،فلم ” 123واں ” میں پرستاروں کو کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ انہوںنے فلم میں وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا تاہم ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا ، وہاج بہت میچیور اداکار ہیں جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں اسکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں۔

مہوش نے نئی آنے والی فلم ”123 واں ”میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار کے لیے ساڑھی زیب تن کی۔ وہ اس فلم کے لیے پر امید ہیں کہ ان کے مداحوں کو فلم میں ان کا کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو کہ ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ وہ اسی لیے کم پراجیکٹس میں نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو بہترین کونٹینٹ میں دکھائی دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سال میں ایک یا دو کوئی بھی اچھے پراجیکٹس دے سکوں تاکہ ان کے مداح ان کی اداکاری سے محظوظ ہو سکیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے وہ اس وقت ڈراموں کے اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگلے برس کو ٹی وی اسکرین پر ٹی وی ڈرامہ کرتیں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتیں ہیں کہ سال میں ایک یا دو اچھے پراجیکٹس دیں تو 123 واں ان ہی میں سے ایک ہے۔ مہوش کا کہنا تھا کہ وہ عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیں گی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…