پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کیا ہے؟

  بدھ‬‮ 17 مئی‬‮‬‮ 2023  |  13:47

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورسیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی کی تصویریں، ویڈیو اور معلومات سوشل میڈیا پر تاحال توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے نے منگنی کی انگوٹھی پرانے دوست راگھو سے بدلنے کے فوراً بعد ہی ان خوبصورت لمحات کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھیں جس کے بعد سے یہ تصویریں وائرل ہیں۔اِن تصویروں کے وائرل ہونے پر پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی نے خاص توجہ حاصل کر لی تھی جس سے متعلق اب نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی خوبصورت سولیٹیئر ہیرے کی انگوٹھی کی قیمت 4 لاکھ ہے، پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی میں جَڑے ہوئے بڑے سے پتھر کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔دوسری جانب اگر عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی انگوٹھی کی بات کی جائے تو بھارتی میڈیا ‘ڈی این اے’ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ مہنگے ترین برانڈ کرٹئیر کا بینڈ (چھلا) ہے جس کی قیمت 1.02 لاکھ ہے۔واضح رہے کہ اس خوبصورت جوڑی کی منگنی کی تقریب عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے گھر پر ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎